نواز الدین صدیقی کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو پولیس نے فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ایس ایچ […]
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو پولیس نے فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایس ایچ او آنند دیو مشرا کا کہنا ہے کہ ایاز الدین صدیقی کو منگل کو گرفتار کیا گیا اور اسی روز جیل بھیج دیا گیا، ان کی گرفتاری ایک ماہ قبل درج دھوکہ دہی کے مقدمے کے سلسلے میں کی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز الدین صدیقی پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے دسمبر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم نامے کی ایک جعلی کاپی محکمہ کنسولیڈیشن کے دفتر میں جمع کروائی تھی اور ساتھ ہی اپنے مخالف جاوید اقبال کے ساتھ زرعی زمین کے تنازع سے متعلق درخواست بھی دی تھی۔
دیو مشرا کے مطابق انکوائری کے بعد پتا چلا یہ آرڈر لیٹر جعلی تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ راج کمار کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر ملزم کے خلاف دفعہ 420 (دھوکا دہی) اور 467 (جعلسازی) کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟