اعظم خان کی اننگز رائیگاں، زلمی نے یونائیٹڈ کو شکست دے دی
لاہور: پی ایس ایل 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں […]
لاہور: پی ایس ایل 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔
اعظم خان کی 30 گیندوں پر 75 رنز کی برق رفتار اننگز رائیگاں گئی، انہوں نے چھ چوکے اور چھ بلند و بالا چھکے لگائے، کولن منرو 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف ایک رن بناسکے، عماد وسیم بھی ایک رن بنا کر سلمان ارشاد کا نشانہ بنے۔
پشاور زلمی کے لیگ اسپنر عارف یعقوب نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نوین الحق اور سلمان ارشاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کپتان بابر اعظم نے 111 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 14 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
صائم ایوب 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث 2 رنز پر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے، حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پال واکر 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، رومین پاول 8 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
قبل ازیں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پشاور زلمی نے چار میچز میں سے 2 جیتے دو میں ناکامی ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر بابر اعظم کی پشاور کا چوتھا نمبر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر یونائیٹڈ کی ٹیم کا پانچواں نمبر ہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کو اسلام آباد یونائیٹڈ پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں 21 بار مدمقابل آئیں اور زلمی 11 بار کامیاب رہے۔
پلیئنگ الیون
آپ کا ردعمل کیا ہے؟