پاکستانی فاسٹ بولر کو انگلش کلب نے سائن کر لیا

برطانیہ کے گلیمورگن کرکٹ کلب نے سیزن 2024 کے لیے پاکستانی فاسٹ بولر سے معاہدہ کر لیا۔ گلیمورگن کرکٹ کلب نے آئندہ 2024 سیزن کے لیے پاکستانی سیم باؤلر میر حمزہ کو سائن کیا ہے۔ 31 سالہ بولر پانچ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اس وقت جاری پاکستان سپر لیگ […]

 0  2
پاکستانی فاسٹ بولر کو انگلش کلب نے سائن کر لیا

برطانیہ کے گلیمورگن کرکٹ کلب نے سیزن 2024 کے لیے پاکستانی فاسٹ بولر سے معاہدہ کر لیا۔

گلیمورگن کرکٹ کلب نے آئندہ 2024 سیزن کے لیے پاکستانی سیم باؤلر میر حمزہ کو سائن کیا ہے۔ 31 سالہ بولر پانچ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اس وقت جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں کراچی کنگز کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

حمزہ کو مائیکل نیسر کی ہیمپشائر روانگی کے متبادل کے طور پر کیا گیا ہے۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز گلیمورگن کے ہتھیاروں میں ایک زبردست اضافے کے طور پر ابھرے ہیں جنہوں نےفرسٹ کلاس کرکٹ میں صرف 22 کی اوسط سے 434 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور قابل تعریف T20 اعداد و شمار بھی ہیں۔

گلیمورگن کے ساتھ آنے والے دور کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے، حمزہ نے کہا کہ میں اس موسم گرما میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے گلیمورگن میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow