اداکار زوہاب خان اور وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک
پاکستان شوبز کے نامور چائلڈ آرٹسٹ اور نوجوان اداکار زوہاب خان اور اداکارہ وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے گزشتہ دنوں اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کے نکاح […]
پاکستان شوبز کے نامور چائلڈ آرٹسٹ اور نوجوان اداکار زوہاب خان اور اداکارہ وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے گزشتہ دنوں اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ سال ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں، جس کے لیے خود کو تین سال کا وقت دیا ہے لیکن وہ اگر اہداف اگلے تین یا چاہ ماہ میں حاصل کرلیے تو فوراً شادی کرلوں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکی تو شادی کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے۔
یاد رہے کہ زوہاب خان کئی نامور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کردار ادا کرچکے ہیں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا مشہور ڈرامہ ’عمر دادی اور گھر والے‘ اور پنجرہ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟