آوارہ کتے اتنی بیتابی سے ٹرین آنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے کے ساتھ ہی وہاں گھومتے آوارہ کتے ریل گاڑی کی طرف لپکتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے اس کی وجہ حیران کن ہے۔ کہتے ہیں محبت کا رشتہ عجیب ہے جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی جڑ جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر ایک ریلوے اسٹیشن کی ویڈیو وائرل […]

 0  4
آوارہ کتے اتنی بیتابی سے ٹرین آنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے کے ساتھ ہی وہاں گھومتے آوارہ کتے ریل گاڑی کی طرف لپکتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے اس کی وجہ حیران کن ہے۔

کہتے ہیں محبت کا رشتہ عجیب ہے جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی جڑ جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر ایک ریلوے اسٹیشن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پلیٹ فارم پر موجود آوارہ کتے ٹرین آنے کا بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں اور اس کے قریب آتے ہیں ساتھ دوڑنا شروع کردیتے ہیں۔

کتوں کو ٹرین کے ڈرائیور اور انجینئر کے اسٹیشن پر پہنچنے کا انتظار رہتا ہے کیوں کہ وہ تقریباً روزانہ ان آوارہ جانوروں کے کھانے کے لیے کچھ نہ کچھ ساتھ لاتے ہیں۔

دونوں افراد کے اس رحم دلانہ طرز عمل اور کتوں کی بیتابی کو وہاں موجود کسی شخص نے کیمرے میں قید کرلیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ویڈیو کے ساتھ مذکورہ صارف نے لکھا کہ ٹرین ڈرائیور اور انجینئر روزانہ ان کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں جس کی وجہ سے ان بےزبانوں کو اپنے محسنوں کا انتظار رہتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو یکم مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپ لوڈ کی گئی تھی جسے اب تک ڈھائی ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو 56 ہزار سے زائد لائکس بھی مل چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow