ویڈیو : ہانگ کانگ میں پہلے دیو قامت ڈائنو سار کے باقیات کی حیرت انگیز نمائش

ہانگ کانگ : چین کے ہیریٹیج ڈسکوری سینٹر میں پہلے دیو قامت ڈائنو سار کی باقیات (فوسلز) نمائش کے لیے پیش کر دی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ہانگ کانگ میں گزشتہ روز پہلے دریافت ہونے والے ڈائنو سار کی یہ باقیات (فوسلز) غالباً کسی بہت بڑے […]

 0  0
ویڈیو : ہانگ کانگ میں پہلے دیو قامت ڈائنو سار کے باقیات کی حیرت انگیز نمائش

ہانگ کانگ : چین کے ہیریٹیج ڈسکوری سینٹر میں پہلے دیو قامت ڈائنو سار کی باقیات (فوسلز) نمائش کے لیے پیش کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ہانگ کانگ میں گزشتہ روز پہلے دریافت ہونے والے ڈائنو سار کی یہ باقیات (فوسلز) غالباً کسی بہت بڑے ڈائنو سار کی ہیں۔

ایک چھوٹے اور غیرآباد جزیرے پر پائے جانے والی ڈائنو سار کی یہ باقیات عوامی نمائش کیلیے پیش کی گئیں۔ یہ دریافت مالیاتی مرکز میں پالیوا ایکولوجی پر محققین کے لیے نئے شواہد فراہم کرتی ہے۔

dinosaur bone

اس حوالے سے ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ یہ فوسلز اس دور سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ تقریباً 14 کروڑ 50 لاکھ سے 6 کروڑ 60 لاکھ سال قبل کا زمانہ ہے۔

حکام کے مطابق مزید تحقیق سے ڈائنو سار کی خاص اقسام کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے لیکن یہ بالکل واضح ہے کہ یہ بہت بڑی ریڑھ کی ہڈی والے جاندار تھے۔

Hong Kong

ڈائنو سار کی یہ باقیات (فوسلز) پورٹ آئس لینڈ پر پائی گئی ہیں جو ہانگ کانگ کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ہے اور اپنی سرخ چٹانی تشکیل کے لیے مشہور ہے۔

ہانگ کانگ کے ایگریکلچر، فشریز اور کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے رواں سال مارچ میں بتایا تھا کہ پورٹ آئس لینڈ کی تہہ دار چٹانیں فوسلز پر مشتمل ہو سکتی ہیں۔

dinosaur go on display

چین کے انسٹیٹیوٹ آف ورٹیبریٹ پیلیونٹولوجی اینڈ پیلیوانتھروپولوجی (آئی وی پی پی ) نے اس ہفتے مزید تحقیق کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

ہانگ کانگ کی چائنیز یونیورسٹی کے اسکول آف لائف سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر مائیکل پٹ مین کا کہنا ہے کہ چین دنیا کے ان چار اہم ممالک میں شامل ہے جہاں ارجنٹائن، کینیڈا اور امریکہ کے ساتھ ساتھ ڈائنو سار فوسلز کی تلاش اور ان پر تحقیق کی جاتی ہے۔

large dinosaur

پروفیسر مائیکل پٹ مین کے مطابق یہ انتہائی دلچسپ دریافت ہانگ کانگ کے ڈائنو سار پر تحقیق کے حوالے سے مضبوط ریکارڈ اور معلومات فراہم کرتی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ ہماری کمیونٹی میں سائنسی تحقیق اور قدرت کی تخلیقات میں مزید دلچسپی پیدا کرے گی اور قابل ذکر سائنسی نتائج کا سبب بنے گی۔

ہانگ کانگ کے کولون پارک میں واقع ہیریٹیج ڈسکوری سینٹر میں عوام کی بہت بڑی تعداد فوسلز کی جھلک دیکھنے کے لیے پہنچی۔

dinosaur fossils

اس موقع پر وہاں موجود 66 سالہ شہری چونگ گوٹ نے کہا کہ یہ نمائش انتہائی حیران کن ہے کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہانگ کانگ میں ڈائنو سار فوسلز بھی ہوں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow