مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد

میامی : امریکی ایئرپورٹ پرحکام نے مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد کرکے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے میامی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے دوران تلاشی ایک مسافر کے کپڑوں کی جیب سے نایاب سانپوں کا ایک چھوٹا سا بیگ برآمد کیا ہے۔ ایئرپورٹ پر […]

 0  3
مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد

میامی : امریکی ایئرپورٹ پرحکام نے مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد کرکے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے میامی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے دوران تلاشی ایک مسافر کے کپڑوں کی جیب سے نایاب سانپوں کا ایک چھوٹا سا بیگ برآمد کیا ہے۔

snakes hidden

ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے عملے نے مسافر کی پینٹ کی جیب سے عینک کا ایک چھوٹا سا بیگ نکالا جس کو کھولنے پر دیکھا کہ اس میں سانپ کے متعدد بچے رکھے ہوئے تھے۔ واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب مسافر کچھ ہی دیر میں جہاز پر چڑھنے والا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میامی کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے یہ واقعہ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، پوسٹ میں دو چھوٹے سانپوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow