دولہے نے شادی کے اگلے ہی روز دلہن کو طلاق دے دی

مصر میں دولہے نے شادی کے اگلے ہی روز نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں شوہر نے شادی کے اگلے ہی روز آنکھوں کی رنگت کی وجہ سے بیوی کو طلاق دے دی۔ قاہرہ کی فیملی کورٹ میں متاثرہ خاتون کی وکیل نے بتایا کہ شادی […]

 0  3
دولہے نے شادی کے اگلے ہی روز دلہن کو طلاق دے دی

مصر میں دولہے نے شادی کے اگلے ہی روز نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں شوہر نے شادی کے اگلے ہی روز آنکھوں کی رنگت کی وجہ سے بیوی کو طلاق دے دی۔

قاہرہ کی فیملی کورٹ میں متاثرہ خاتون کی وکیل نے بتایا کہ شادی کی اگلی صبح ہی خاتون کے شوہر نے ان کی آنکھوں کی رنگت کی وجہ سے جھگڑا شروع کردیا کیونکہ شادی کے بعد دلہن نے کانٹیکٹ لینز اتار دیے تھے جس کے بعد شوہر کو پتا چلا کہ اہلیہ کی آنکھوں کا اصلی رنگ ’سبز‘ ہے۔

بیوی نے شوہر کو بتانے کی کوشش کی کہ وہ آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے ہروقت کانٹیکٹ لینز استعمال کرتی ہیں اور سوتے وقت ہی اتارتی ہیں لیکن شوہر نے ان کی ایک نہ سنی۔

دوسری جانب شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی آنکھیں سبز ہیں لہٰذا اس سے ہونے والی اولاد کی آنکھیں بھی ایسی ہی ہوں گی، اسی وجہ سے بیوی کو طلاق دی ہے۔

متاثرہ خاتون مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھتی ہیں اور قانون کی طالب علم ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow