’آٹو ٹیون کا استعمال‘ شیراز اپل کا حرا مانی کی گائیکی سے متعلق بڑا دعویٰ
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار شیراز اپل نے اداکارہ حرا مانی کی گائیکی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔ پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار شیراز اپل نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے پُرانے بیان اور دیگر موضوع پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا […]
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار شیراز اپل نے اداکارہ حرا مانی کی گائیکی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار شیراز اپل نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے پُرانے بیان اور دیگر موضوع پر کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبول اداکارہ حرا مانی اپنی گلوکاری میں آٹو ٹیون استعمال کرتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن جس طرح کا گانا وہ گاتی ہیں ایسا کوئی بھی شخص بآسانی گا سکتا ہے۔
گلوکار نے کہا کہ جس طرح حرامانی گلوکاری کرتی ہیں اس طرح میں کوئی بھی شخص آٹو ٹیون کا استعمال کرتے ہوئے میرے اسٹوڈیو میں گانا گاسکتا ہے, شیراز اپل نے مزید کہا کہ ’جب آپ اتنے اچھے اداکار ہیں تو آپ کو گانا گانے کی کیا ضرورت ہے؟۔
یاد رہے کہ حرا مانی کی موسیقی کو جہاں کچھ لوگ سراہتے نظر آتے ہیں وہیں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو انہیں بے سرے گانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟