ویڈیو: دوران کھیل کھلاڑی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

چین کے بیڈمنٹن کے قومی کھلاڑی ژانگ ژی کی دوران کھیل دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے میں کھیلے جا رہے ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران 17 سالہ چینی کھلاڑی کی موت واقع ہوگئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل […]

 0  2
ویڈیو: دوران کھیل کھلاڑی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

چین کے بیڈمنٹن کے قومی کھلاڑی ژانگ ژی کی دوران کھیل دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے میں کھیلے جا رہے ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران 17 سالہ چینی کھلاڑی کی موت واقع ہوگئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انڈونیشین بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا جب ژانگ ژی جاپان کے کازوما کاوانو کے مدمقابل تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران چینی کھلاڑی کو گرنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے تھے اور اسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

 

ژانگ ژی اپنے لاجواب کھیل کے باعث چین میں بہت مشہور تھے اور اپنے مختصر سے کیریئر کے دوران وہ کئی چیمپئن شپس جیت چکے تھے۔

ژانگ ژی کی اچانک موت پر جہاں کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی تعزیتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow