آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر افغان کرکٹر کا کمنز پر کرارا طنز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا سفر تمام ہوگیا، ایسے میں پیٹ کمنز کو ان کی ماضی کی بات یاد دلاتے ہوئے افغان کرکٹر نے طنز کے نشتر چلادیے۔ آئی سی سی میگا ایونٹ کے سپرایٹ مرحلے میں آسٹریلوی ٹیم افغانستان کے خلاف بنگلہ دیش کی جیت کی منتطر تھی پر ایسا نہ ہوسکا، […]
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا سفر تمام ہوگیا، ایسے میں پیٹ کمنز کو ان کی ماضی کی بات یاد دلاتے ہوئے افغان کرکٹر نے طنز کے نشتر چلادیے۔
آئی سی سی میگا ایونٹ کے سپرایٹ مرحلے میں آسٹریلوی ٹیم افغانستان کے خلاف بنگلہ دیش کی جیت کی منتطر تھی پر ایسا نہ ہوسکا، افغانستان کے کرکٹر نجیب اللہ زدران نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف فتح اور کینگروز کے باہر ہونے کے بعد آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز پر زبردست تنقید کی۔
زدران، جو اس میچ کے لیے کریم جنت کی جگہ افغانستان الیون کا حصہ بنے تھے انھوں نے پیٹ کمنز کو ٹرول کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ٹاپ 4 سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کونسی ہیں؟ یقینی طور پر آسٹریلیا تو ہوگی اس کے علاوہ دیگر 3 ٹیمیں آپ خود منتخب کرلیں، ساتھ ہی انھوں نے ہوائی جہاز اور خاموش رہنے کی ایموجی بھی شیئر کی۔
نجیب نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ انھوں نے اپنی اس ایکس پوسٹ میں پیٹ کمنز، کرکٹ آسٹریلیا اور افغانستان کرکٹ بورڈ کو بھی ٹیگ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے قبل ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کرتے ہوئے پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں ہوگی۔
میزبان نے ان سے بارہا پوچھا کہ آپ دیگر سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بھی بتائیں مگر کمنز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے علاوہ آپ جس 3 ٹیم کو چاہیں منتخب کرلیں، ساتھ میں کمنز نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹاپ چار ٹیموں آسٹریلیا کے علاوہ کوئی بھی آئے ہمیں پروا نہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں لگاتار دو میچز میں ہیٹ ٹرک کر کے نئی تاریخ بنائی تھی.
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا افغانستان سے میچ تو ہار گیا تھا مگر اسی میچ میں پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کر کے ایک میگا ایونٹ میں دو ہیٹ کرنے والے پہلے بولر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
پیٹ کمنز نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جبکہ کینگروز نے وہ میچ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت جیتا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟