آج جو کچھ ہوں انہیں کی وجہ سے ہے؟ اظہر علی بے اختیار رو دیئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ”اے اسپورٹس“ کے پروگرام ”کرکٹ کہانی“ میں میزبان فخر عالم کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ ایک موقع پر سابق کپتان اظہر علی اپنے والد سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوئے اور بے اختیار رو دیئے۔ پروگرام کے میزبان فخر عالم […]

 0  5
آج جو کچھ ہوں انہیں کی وجہ سے ہے؟ اظہر علی بے اختیار رو دیئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ”اے اسپورٹس“ کے پروگرام ”کرکٹ کہانی“ میں میزبان فخر عالم کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

ایک موقع پر سابق کپتان اظہر علی اپنے والد سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوئے اور بے اختیار رو دیئے۔

پروگرام کے میزبان فخر عالم نے اظہر علی سے سوال کیا کہ آپ کے والد صاحب کا ایک بہت بڑا رول رہا ہے، آپ کے والد نے کون سی قربانیاں دی ہیں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ اگر میں ساری باتیں بیان کرنے لگا تو یہ پروگرام بہت چھوٹا پڑ جائے گا، سب کے ماں باپ بہت کوشش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ان کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔۔۔یہ کہہ کر وہ اختیار رو دیئے۔

انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ میں بہت چھوٹا تھا ہم دونوں پیدل کہیں جارہے تھے، اس دوران انہوں نے مجھے کہا تھا کہ ”اب تمہیں ہی پوری فیملی کو سنبھالنا ہے“۔۔۔

اس وقت تو میں سمجھ نہیں پایا، مگر اب جاکر مجھے بات سمجھ آئی، اب جب کبھی بھی مجھے کوئی مشکل ہوتی ہے تو میں والد صاحب کی بات کو یاد کرتا ہوں۔

اظہر علی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی، بابر نے فیملی اور دوستوں کے ساتھ عید منائی

اظہر علی نے کہا کہ میں اپنے والد صاحب کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ میری آج جو تعریف ہوتی ہے وہ انہیں کی وجہ سے ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow