’’یہ بھارت کا نمبر ون اسٹار ہے، لوگ اسے دیکھنے کے لیے پاگل ہیں‘‘
بالی ووڈ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے فلم اسٹار کی تعریف کرتے ہوئے انھیں بھارت کا نمبر ون اسٹار قرار دیا ہے۔ فلم دل بیچارا کی ہدایت کاری کرنے والے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے ایک نئے انٹرویو میں مداحوں میں رنبیر کپور کی مقبولیت کے بارے میں بات کی، مکیش نے بالی ووڈ […]
بالی ووڈ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے فلم اسٹار کی تعریف کرتے ہوئے انھیں بھارت کا نمبر ون اسٹار قرار دیا ہے۔
فلم دل بیچارا کی ہدایت کاری کرنے والے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے ایک نئے انٹرویو میں مداحوں میں رنبیر کپور کی مقبولیت کے بارے میں بات کی، مکیش نے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور کو نمبر ون کہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ رنبیر کو لوگ دیکھنے کے لیے پاگل ہیں۔
انٹرویو کے دوران مکیش سے اس دور میں اسٹارڈم کے تصور کے بارے میں پوچھا گیا تھا کیوں کہ آج کل سوشل میڈیا نے مداحوں کو ان کے پسندیدہ اسٹارز کے بہت قریب کردیا ہے۔
اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ جو رنبیر کپور کا چارم ہے نہ وہ الگ ہے، لوگ اسے دیکھنے کے لیے پاگل ہیں جو تڑپتے ہیں جب اسکی فلم آتی ہے،
مکیش نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ رنبیر کپور اس لحاظ سے نمبر ون ہیں کیوں کہ رنبیر کپور کی یہ خوبی ہے کہ جب ان کی فلم ریلیز ہوتی ہے تو لوگ اسے دیکھنے کے لیے دیوانے ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور نے یوں تو سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے لیکن اس سے ان کے اسٹارڈم پر کوئی اثر نہیں پڑا اور لوگ ان کی فلمیں ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں، ان فلم اینیمل میں اداکاری کو مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟