نعمان اعجاز کی پوسٹ وائرل

پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انھوں نے معنی خیز پیغام دیا ہے۔ ورسٹائل اداکار نے کہا کہ درخت زوردار آواز کے ساتھ گرتا ہے جبکہ بیچ خاموشی سے پروان چڑھتا ہے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ جو اصل میں کام کرتے ہیں وہ خاموش […]

 0  7
نعمان اعجاز کی پوسٹ وائرل

پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انھوں نے معنی خیز پیغام دیا ہے۔

ورسٹائل اداکار نے کہا کہ درخت زوردار آواز کے ساتھ گرتا ہے جبکہ بیچ خاموشی سے پروان چڑھتا ہے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ جو اصل میں کام کرتے ہیں وہ خاموش رہتے ہیں جبکہ تباہی اور بربادی شور مچاتے ہیں۔

نعمان اعجاز نے حضرت علیؓ کا مشہور قول بھی شیئر کیا کہ ’جس پراحسان کرو اس کے شر سے ڈرو۔‘

ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے معروف اداکار نے کہا کہ جن لوگوں کو یہ بھی نہیں پتا کہ اختلاف کرنا بری بات نہیں تو عوام ایسے بیوقوف لوگوں کو پسند کرنا چھوڑ دیں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے، واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز کی یہ پوسٹ کافی معنی خیز خیال کی جارہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow