سارہ علی خان سیاست میں قدم رکھ رہی ہیں؟
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی و اداکارہ سارہ علی خان نے سیاست میں قدم رکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں سیاسی عزائم سے متعلق اظہار خیال کیا ہے جبکہ انہوں نے سیاسیات اور تاریخ میں تعلیم بھی حاصل […]
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی و اداکارہ سارہ علی خان نے سیاست میں قدم رکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں سیاسی عزائم سے متعلق اظہار خیال کیا ہے جبکہ انہوں نے سیاسیات اور تاریخ میں تعلیم بھی حاصل کررکھی ہے۔
سارہ علی خان نے ایمیزون پرائم ویڈیو پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی بائیو پک میں گاندھیانی فریڈم فائٹر اوشا مہتا کا کردار نبھایا ہے جب ان سے پوچھا کہ کیا وہ حقیقی زندگی میں سیاست میں آنا چاہتی ہیں؟
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے سیاست میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ’ہاں کیوں نہیں‘۔
سارہ علی خان نے کہا کہ اگر لوگ مجھے بالی ووڈ میں مزید موقع دیں گے تو میں جب تک ہوں یہی رہوں گی۔
یاد رہے کہ 2019 میں بھی انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں نے تاریخ اور سیاسیات میں ڈگری حاصل کی ہے، اس لیے میں شاید مستقبل میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں لیکن ابھی نہیں۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان جلد 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ آدتیہ رائے کپور، پنکج ترپاٹھی، انوپم کھیر اور نینا گپتا بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔
حال ہی میں سارہ علی خان کی دو فلمیں ’مرڈر مبارک‘ اور ’اے وطن میرے وطن‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟