ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے کون سے کام زیادہ ضروری ہیں؟

ملک بھر میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور ہیٹ ویو کے حوالے سے بھی خبردار کیا جارہا ہے، کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 23 افراد کا انتقال ہوا۔ حالیہ شدید گرمی میں انسان ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوسکتا ہے لیکن زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آسان احتیاطی تدابیر اختیار کرکے […]

 0  2
ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے کون سے کام زیادہ ضروری ہیں؟

ملک بھر میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور ہیٹ ویو کے حوالے سے بھی خبردار کیا جارہا ہے، کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 23 افراد کا انتقال ہوا۔

حالیہ شدید گرمی میں انسان ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوسکتا ہے لیکن زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آسان احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ ممکن ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں جنرل فزیشن ڈاکٹر محمد علی عباسی نے شرکت کی اور ناظرین کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے حوالے سے اہم احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شدید گرم موسم میں نمکین غذاؤں اور چھتری کا استعمال، سر کو ڈھکنا، ہلکے رنگ کے کپڑے پہننا اور نہانا بھی بہت فائدہ مند ہے۔

اگر گرمی کی لہر کے دوران آپ کو چکر آنے، کمزوری، بے چینی یا شدید پیاس اور سر درد محسوس ہو تو ایسے میں جلد از جلد کسی ٹھنڈی چھاؤں یا کسی ایسی جگہ پر رک کر سانس کو بحال کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ دن کے گرم ترین وقت میں گھر یا دفتر سے باہر جانے سے گریز کریں ممکن ہو تو سخت کاموں اور ورزش وغیرہ سے پرہیز کرکے ہیٹ اسٹروک سے بچا جاسکتا ہے۔ تاہم زیادہ سے زیادہ پانی پینے سے بھی ہیٹ اسٹروک کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow