کری پتے کا پاؤڈر : ذائقہ اور صحت ایک ساتھ

یہ خبر مسالے دار کھانوں کے شوقین افراد کیلئے ہے، زیر نظر مضمون میں ایسے بہترین مسالے کے بارے میں بتایا جارہا ہے جسے استعمال کرکے نہ صرف ذائقہ ملے گا بلکہ یہ صحت کیلیے بھی مفید ہے۔ آپ اس پاؤڈر کو گھر میں موجود چند اشیاء ملا کر باآسانی بنا سکتے ہیں۔ ہمارے اکثر […]

 0  3
کری پتے کا پاؤڈر : ذائقہ اور صحت ایک ساتھ

یہ خبر مسالے دار کھانوں کے شوقین افراد کیلئے ہے، زیر نظر مضمون میں ایسے بہترین مسالے کے بارے میں بتایا جارہا ہے جسے استعمال کرکے نہ صرف ذائقہ ملے گا بلکہ یہ صحت کیلیے بھی مفید ہے۔

آپ اس پاؤڈر کو گھر میں موجود چند اشیاء ملا کر باآسانی بنا سکتے ہیں۔ ہمارے اکثر پکوانوں میں کری پتے کا استعمال بہت عام ہے جو تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو اس کری پتے کا ایک اور استعمال بتانے جارہے ہیں۔ جی ہاں، ڈرم اسٹک کے درخت کے پتوں کو کری پتوں اور السی کے ساتھ ملا کر ایک مزیدار پاؤڈر تیار کیا جاتا ہے۔

اس پاؤڈر کے ذریعے ذیابیطس اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کری پتے میں کاربو ہائڈریٹ ، فائبر، کیلشئم ، فاسفورس، آئرن ، اور وٹامن جیسے کہ وٹامن سی، اے ، بی اور ای وافق مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جن کی بدولت دل کے نظام کو بہتر کام کرتا ہے اور کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچاؤ اور جلد اور بالوں کے لئے بھی بیحد مفید ہے۔

پاؤڈر تیار کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے ایک مٹھی السی لیں، اس کے ساتھ کم از کم دو لال مرچیں اور دو مٹھی بھر کری پتے لیں۔ اس کے ساتھ کم از کم دو مٹھی بھر ڈرم اسٹک کے پتے رکھیں اور لہسن کی چار کلیاں لیں۔

اس کے بعد ہلکی سی گرم کڑھائی میں حسب ذائقہ نمک اور املی ڈال کر بھونیں، انہیں تھوڑا ہلاتے بھی رہیں تاکہ وہ جل نہ جائیں۔

اس کے بعد ان بھنی ہوئی تمام اشیاء کو پیس لیں۔ اس کے لیے آپ گرائنڈر استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ لوہے یا پتھر کا ہاون دستہ بھی استعمال کرسکتے ہیں، اب آپ کا لذیذ پاؤڈر تیار ہے اسے کھانوں میں استعمال کریں۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow