ہیرا منڈی کے اہم کردار نے مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت میں شمولیت اختیار کر لی
ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اہم کردار نبھانے والے اداکار نے نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت میں شمولیت اختیار کر لی۔ یکم مئی کو ریلیز ہونے والی ’ہیرا منڈی‘ میں ’نواب ذوالفقار‘ کا کردار شیکھر سمن نے نبھایا تھا جسے دیکھنے والوں کی […]
ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اہم کردار نبھانے والے اداکار نے نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت میں شمولیت اختیار کر لی۔
یکم مئی کو ریلیز ہونے والی ’ہیرا منڈی‘ میں ’نواب ذوالفقار‘ کا کردار شیکھر سمن نے نبھایا تھا جسے دیکھنے والوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔
شیکھر سمن نے سیریز کی کامیابی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پ) میں شمولیت اختیار کر کے اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا۔
بھارت میں اس وقت لوک سبھا انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ’نواب ذوالفقار‘ الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہندو انتہا پسند جماعت کے جنرل سیکریٹری ونود تاوڑے کی جانب سے شیکھر سمن کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کیا جا رہا ہے۔
شیکھر سمن ’ہیرا منڈی‘ میں ایک نازیبا سین کی وجہ سے بھی موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں جس کے بارے میں اداکار کا کہنا ہے کہ مذکورہ سین اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا، جب سنجے لیلا بھنسالی نے سین کے بارے میں بتایا تھا تو سیٹ پر ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔
#WATCH | Actor Shekhar Suman joins BJP at the party headquarters in Delhi pic.twitter.com/Y1izO3Fp6X
— ANI (@ANI) May 7, 2024
’ہیرا منڈی‘ مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟