گھر کے باتھ روم سے درجنوں خطرناک سانپ برآمد
آسام : بھارت کے ایک گاؤں میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک گھر میں زندہ 35سانپ ایک ساتھ دیکھے گئے، سپیروں نے اطلاع ملنے کے بعد ان کو پکڑ لیا۔ چند سانپ اچانک کہیں نظر آجائیں تو ہر انسان کے ہوش اڑ جائیں گے لیکن کیا آپ نے یہ سوچا […]
آسام : بھارت کے ایک گاؤں میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک گھر میں زندہ 35سانپ ایک ساتھ دیکھے گئے، سپیروں نے اطلاع ملنے کے بعد ان کو پکڑ لیا۔
چند سانپ اچانک کہیں نظر آجائیں تو ہر انسان کے ہوش اڑ جائیں گے لیکن کیا آپ نے یہ سوچا ہے کہ اگر کوئی 35 سانپوں کو ایک ساتھ دیکھ لے تو اس پر کیا گزرے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں زیرتعمیر گھر میں کام جاری تھا کہ گھر کے واش روم سے اچانک بہت سارے سانپ نمودار ہوئے یہ دیکھ کر مزدوروں کی چیخیں نکل گئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں کی بہت بڑی تعداد جائے وقعہ پر جمع ہوگئی اور سانپوں کو ریسکیو کرنے والے ایک مقامی کارکن سنجیب ڈیکا کو بلالیا گیا۔
سپیرے نے تمام سانپوں کو محفوظ طریقے سے ایک ٹوکری میں بند کرلیا اور بعدازاں انہیں کسی اور مقام پر چھوڑ دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اس علاقے میں دو ماہ میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی سنجیب ڈیکا نے گزشتہ ماہ ایک بڑے کوبرا سانپ کو ایک کنوئیں سے نکالا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟