بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے والی جادوئی دوا
اچھی صحت کیلئے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا دنیا بھر کے لوگوں کی اولین ترجیح ہے، خاص طور پر دنیا بھر میں بلڈ پریشر سے ہونے والی لاکھوں اموات کے حیران کن اعداد و شمار کے بعد اس کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوگیا ہے۔ بلڈ پریشر درست رکھنے کے لیے کچھ حالات […]
اچھی صحت کیلئے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا دنیا بھر کے لوگوں کی اولین ترجیح ہے، خاص طور پر دنیا بھر میں بلڈ پریشر سے ہونے والی لاکھوں اموات کے حیران کن اعداد و شمار کے بعد اس کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوگیا ہے۔
بلڈ پریشر درست رکھنے کے لیے کچھ حالات میں دوائیں ضروری ہوتی ہیں لیکن اس کے لیے ایسی غذائیں بھی ہوتی ہیں جو آپ گھر میں ہی اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق حیران کن طور پر اوریگانو جیسی جڑی بوٹیاں جسے عام مارجورم یا جنگلی تھیم بھی کہا جاتا ہے کو باقاعدہ خوراک میں شامل کرنا بلڈ پریشر کو درست رکھنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
ویب سائٹ ’’ اییٹنگ ویل‘‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق دو سرکردہ غذائی ماہرین نے حقائق جاننے کے لیے چیک کیا کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اوریگانو سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
صحت مند جڑی بوٹیاں بڑی تعداد میں ہیں جو کھانے کی ترکیبوں میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اس فہرست میں تقریباً 14 صحت بخش جڑی بوٹیاں اور کھانے کے مصالحے شامل ہیں۔ تاہم ان سب میں سے پہلے نمبر کی جڑی بوٹی اوریگانو ہے۔
اوریگانو میں طاقتور نباتاتی مرکبات ہوتے ہیں، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذائیں، جن میں اوریگانو سر فہرست ہے، ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق اپنی غذا میں اوریگانو کے پتے اور تیل شامل کرنا ممکنہ طور پر محفوظ ہے۔ اس لیے فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنی گھریلو ترکیبوں میں اوریگانو کے پتوں کا استعمال یقینی بنائیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟