گووندا جو شوٹنگ پر 12 گھنٹے دیر سے پہنچتے تھے اب وقت سے پہلے کیوں آتے ہیں؟

بالی ووڈ میں گووندا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، وہ 90 کی دہائی میں بھارتی فلم اندسٹری کے مقبول ترین چہروں میں سے ایک تھے۔ کئی مزاحیہ فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے گووندا کسی زمانے میں شاہ رخ اور سلمان سے بھی بڑے اسٹار تھے، اس دوران وہ ایک دن […]

 0  0
گووندا جو شوٹنگ پر 12 گھنٹے دیر سے پہنچتے تھے اب وقت سے پہلے کیوں آتے ہیں؟

بالی ووڈ میں گووندا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، وہ 90 کی دہائی میں بھارتی فلم اندسٹری کے مقبول ترین چہروں میں سے ایک تھے۔

کئی مزاحیہ فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے گووندا کسی زمانے میں شاہ رخ اور سلمان سے بھی بڑے اسٹار تھے، اس دوران وہ ایک دن میں کئی فلموں کی شوٹنگ کرتے تھے اور اکثر ایک ساتھ تقریباً 10 پروجیکٹس پر کام کرتے تھے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق اتنی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے عملے کو ان کے سیٹ پر پہنچنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، اس لیے وہ دیر سے آنے کے لیے مشہور تھے

اس وقت گووندا کی بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے ہدایت کار سے لے کر پروڈیوسر تک سب اس بات کو برداشت کرنے پر مجبور تھے، تاہم اب وقت بدلا تو گووندا میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔

ان کے ساتھی اداکار شکتی کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وقت کے ساتھ گووندا میں تبدیلی آئی ہے، اب وہ وقت سیٹ پر پہنچتے ہیں، گوندا پہلے صبح 9 بجے کی شفٹ کےلیے 9 بجے رات کو آتے تھے۔

گووندا اب 9 بجے کی شفٹ کے لیے 8:30 بجے ہی صبح ہی پہنچ جاتے ہیں،عدم تحفظ انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتا ہے۔ اب گووندا بہت پروفیشنل ہو گئے ہیں اور پوری انڈسٹری انھیں جانتی ہے۔

فلموں کے معروف ولن شکتی کپور کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں گووندا کے لیے کامیابی کا وقت گزر چکا ہے لیکن میں ایسا نہیں مانتا، امریش پوری نے 44 سال کی عمر میں کیریئر شروع کیا تھا، کسی بھی اداکار یا آرٹسٹ کے لیے کبھی بھی دیر نہیں ہوتی۔

شکتی کپور نے ماضی کا واقعہ بتایا کہ گووندا کے رقص، اداکاری اور کامیڈی نے انھیں مداحوں اور فلم سازوں بہت مقبول بنا دیا تھا۔ ایک بارجب وہ حیدرآباد میں شوٹنگ کر رہے تھے تو آج کے سپراسٹار عامر خان صرف انہیں پرفارم کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے سیٹ پر آئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow