کیا نیویارک میں شاہ رخ خان نے مداحوں سے برا رویہ اختیار کیا؟
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اس وقت سہانا خان کے ساتھ نیویارک میں موجود ہیں جہاں انھیں ایک اسٹور میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک بھارتی شہری نے شاہ رخ خان اور انکی بیٹی سہانا خان کو حال ہی میں نیویارک کے ایک اسٹور میں دیکھا جہاں دونوں جوتے خریدنے کے لیے آئے […]
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اس وقت سہانا خان کے ساتھ نیویارک میں موجود ہیں جہاں انھیں ایک اسٹور میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ایک بھارتی شہری نے شاہ رخ خان اور انکی بیٹی سہانا خان کو حال ہی میں نیویارک کے ایک اسٹور میں دیکھا جہاں دونوں جوتے خریدنے کے لیے آئے تھے، بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر جنھیں انسٹاگرام پر بنٹی بھیا کے نام سے جانا جاتا ہے انھوں نے دونوں کو فٹ ویئر چین نیو بیلنس کے اسٹور پر دیکھا۔
بنٹی بھیا نے اس شاہ رخ اور ان کی بیٹی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور بتایا کہ میں نیویارک میں نیو بیلنس اسٹور پر ہوں جہاں شاہ رخ خان صاحب اور سہانا آئے ہیں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر کی اس پوسٹ پر ’beingdeepa05‘ نامی صارف نے عجیب سا سوال پوچھا کہ ’شاہ رخ بہت اکھڑ مزاج ہے، کیا تمہاری اس سے ملاقات ہوئی اور تم نے بات کی؟‘
اس کے جواب میں بنٹی بھیا نے بتایا کہ وہ بالکل بھی ایسے نہیں تھے، وہ ہر اس شخص سے بات کر رہے تھے جو ان کے پاس آرہا تھا۔
شاہ رخ خان کا ایک اور پرستار یہ جاننے کے لیے متجسس تھا کہ ان کے اور سہانا خان کے ساتھ کوئی اور بھی تھا، یعنی اداکار کا چھوٹا بیٹا ابرام بھی ان کے شاپنگ پر موجود تھا۔
اس پر بنٹی نے بتایا کہ ’کوئی نہیں تھا بس وہ دونوں ہی تھے میں اسٹور سے باہر نکلا اور تقریباً تھوڑی دوت تک چلنے کے بعد وہ ایک موڑ کی طرف مڑ گئے۔
اس مختصر کلپ کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ایک ملین سے زیادہ ویوز اور 27,000 سے زیادہ ’لائکس‘ مل چکے ہیں۔ 300 سے زیادہ صارفین نے اس پر تبصرے بھی کیے، اکثر لوگ اس بارے میں متجسس تھے کہ شاہ رخ خان حقیقت میں کیسے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟