کوہلی کو آسٹریلوی میڈیا نے مسخرہ قرار دیدیا

آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بلے باز ویرات کوہلی کی بے عزتی کرنا شروع کردی گئی ہے۔ ویرات کوہلی کی آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن الجھنے اور چھیڑ چھاڑ کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے انہیں مسخرہ قراردے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے […]

 0  0
کوہلی کو آسٹریلوی میڈیا نے مسخرہ قرار دیدیا

آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بلے باز ویرات کوہلی کی بے عزتی کرنا شروع کردی گئی ہے۔

ویرات کوہلی کی آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن الجھنے اور چھیڑ چھاڑ کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے انہیں مسخرہ قراردے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے پر آئی سی سی کی جانب سے کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کرنے کے باوجود آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو نہ بخشا۔

کرکٹر کی غیر مناسب حرکت پر انہیں میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ گزشتہ روز ہی کر دیا گیا تھا تاہم آج جمعہ کے مقامی اخباروں میں کوہلی کو مسخرہ قرار دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقامی اخبار میں کوہلی کو ’مسخرہ کوہلی‘ لکھا گیا اور ساتھ ہی انہیں ڈرپوک بھی قرار دیا گیا۔

مقامی میڈیا نے کوہلی کی تصویر کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا اور جملے بھی کسے تھے۔ جس کے بعد سے ان پر شدید تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔

ویرات کوہلی کو آسٹریلوی کھلاڑی سے الجھنا مہنگا پڑگیا

کوہلی کی لائیو میچ کے دوران آسٹریلوی بلے باز سے الجھنے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow