اسٹیو اسمتھ نے یونس خان اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کردیا

آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔ میلبرن میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 474 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جواب میں بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں۔ آسٹریلیا […]

 0  0
اسٹیو اسمتھ نے یونس خان اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کردیا

آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔

میلبرن میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 474 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جواب میں بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 197 گیندوں پر 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 13 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں بنانے والے 11 بیٹر بن گئے ہیں

آسٹریلوی بیٹر نے 34 سنچریاں اسکور کرکے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا، سنیل گواسکر اور مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریاں اسکور کرکے بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ اور سابق بھارتی بیٹر راہول ڈریوڈ نے 36، 36 سنچریاں بنائی ہیں۔

واضح رہے کہ اسمتھ نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ شاندار 112 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا ٹوٹل 474 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے 310 رنز درکار ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow