کشمیر سے متعلق متنازع بھارتی فلم پر عرب ممالک میں پابندی عائد

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کی کشمیر سے متعلق متنازع فلم ’آرٹیکل 370‘ پر عرب ممالک نے پابندی عائد کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’آرٹیکل 370’ کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار اداکارہ یامی گوتم نبھا […]

 0  5
کشمیر سے متعلق متنازع بھارتی فلم پر عرب ممالک میں پابندی عائد

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کی کشمیر سے متعلق متنازع فلم ’آرٹیکل 370‘ پر عرب ممالک نے پابندی عائد کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’آرٹیکل 370’ کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار اداکارہ یامی گوتم نبھا رہی ہیں اور اس کے ہدایت کار ادیتیہ سوہاس ہیں۔

آرٹیکل 370

آرٹیکل 370 سیاسی فلم ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے حوالے سے واقعات کو دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ کے بعد یہ دوسری فلم ہے جسے رواں برس عرب ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow