پی ایس ایل: صائم ایوب کے ’نو لُک‘ شاٹ کی دھوم، بولر حیران رہ گئے!

صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنے ’نو لک‘ شاٹ سے شائقین کے دل جیت لیے، پی ایس ایل میں بلے باز کے چھکے پر اسلام آباد کے بولر حیران نظر آئے۔ پاکستان سپر لیگ میں بھی صائم ایوب نے اپنی بیٹنگ سے شائقین کے دل موہ لیے۔ پشاور زلمی کے اوپنر نے اسلام آباد […]

 0  4
پی ایس ایل: صائم ایوب کے ’نو لُک‘ شاٹ کی دھوم، بولر حیران رہ گئے!

صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنے ’نو لک‘ شاٹ سے شائقین کے دل جیت لیے، پی ایس ایل میں بلے باز کے چھکے پر اسلام آباد کے بولر حیران نظر آئے۔

پاکستان سپر لیگ میں بھی صائم ایوب نے اپنی بیٹنگ سے شائقین کے دل موہ لیے۔ پشاور زلمی کے اوپنر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر ٹائمل ملز کو لیگ سائیڈ پر ایک شاندار ’نو لُک‘ چھکا مارا اس دوران پیسر بھی حیرانی سے گیند کو دیکھتے رہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اوپنر کے اس شاٹ پر کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور ان کے اس انداز کی کھل کر تعریف کی۔

اسلام آباد کے خلاف پشاور کے نوجوان اوپنر نے 21 بالز پر 38 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ ان کی اننگز میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کے خلاف بھی صائم نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز بنائے تھے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف صائم ایوب کی جارحانہ بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

محمد عامر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ”کیا کھیلتا ہے یار یہ لڑکا، ماشاء اللہ ماشاء اللہ“ ساتھ ہی انھوں نے دل کی ایموجی بھی بنائی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow