چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیموں کے اعلان کی ڈیڈ لائن
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ ہائبرڈ […]
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا جس میں بھارت اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈز کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر ہے جبکہ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں شریک ٹیمیں 12 جنوری تک جو اپنے ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کریں گی۔ ان میں 11 فروری تک آئی سی سی کی منظوری کے بغیر ردو بدل کر سکتی ہیں۔
تاہم اس مدت کے بعد ٹیموں کو اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا ہوگی۔ ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کرنے کی پابند نہیں ہیں، وہ آئی سی سی کو نام جمع کرا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان سب سے پہلے کر چکی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟