چیمپئنز ٹرافی: برطانوی پارلیمنٹ کا انگلینڈ ٹیم سے بڑا مطالبہ
برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اگلے ماہ شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں انگلینڈ ٹیم سے افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمان نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ چیمئینز ٹرافی میں انگلینڈ ٹیم افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ […]
برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اگلے ماہ شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں انگلینڈ ٹیم سے افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمان نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ چیمئینز ٹرافی میں انگلینڈ ٹیم افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے انگلش بورڈ کو لکھے گئے خط پر دستخط کیے، خط میں انہوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کیساتھ ناروا سلوک پر آواز بلند کرے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیموں کے اعلان کی ڈیڈ لائن
انگلش کرکٹ بورڈ کا جواب میں کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے، تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ طالبان کے خواتین کے ساتھ سلوک کی سخت مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے، انگلینڈ کو 26 فروری کو لاہور میں افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟