پنیر بریانی منگوانے والے شخص کو ’چکن‘ بھیج دی گئی، تصویر وائرل

بھارت میں پنیر بریانی آرڈر کرنے والے شخص کو آن لائن کمپنی کی جانب سے چکن بھیج دی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر پونے میں ایک شخص نے زوماٹو کے ذریعے ریسٹورنٹ سے ’پنیر بریانی‘ کا آرڈر دیا لیکن اس میں سے چکن کے ٹکرے نکل آئے۔ شہری کو کمپنی کی جانب سے […]

 0  5
پنیر بریانی منگوانے والے شخص کو ’چکن‘ بھیج دی گئی، تصویر وائرل

بھارت میں پنیر بریانی آرڈر کرنے والے شخص کو آن لائن کمپنی کی جانب سے چکن بھیج دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر پونے میں ایک شخص نے زوماٹو کے ذریعے ریسٹورنٹ سے ’پنیر بریانی‘ کا آرڈر دیا لیکن اس میں سے چکن کے ٹکرے نکل آئے۔

شہری کو کمپنی کی جانب سے رقم واپس کردی گئی ہے لیکن صارف کا کہنا ہے کہ واقعے پر ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

پوسٹ وائرل ہونے کے بعد زوماٹو نے بھی اس کا جواب دے دیا ہے۔

زوماٹو کا کہنا ہے کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ آپ کے لیے کتنا تکلیف دہ رہا ہوگا، براہ کرم مسیج کے ذریعے اپنے آرڈر سے متعلق بتائیں تاکہ ہم جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرسکیں۔

پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو صرف ویج ریسٹورینٹ سے ہی آرڈر کرنا چاہیے کیونکہ لوگ اکثر ویج آرڈر سے متعلق شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ زوماٹو کو چاہیے کہ ایپ میں خالص ویج ریسٹورنٹ کا سائن شامل کرے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow