پاک بھارت میچ کے دوران ٹنڈولکر نے فخر عالم سے کیا کہا؟

ٹی20 ورلڈ کپ 2024میں پاکستان نے بھارت سے جیتا ہوا میچ ہار کر پوری قوم کو مایوس کیا، اتنے کم اسکور پر بھارتی شائقین بھی اپنی ٹیم کی فتح کے حوالے سے ناامید تھے۔ اس ایک مثال ٹی وی اداکار اور میزبان فخر عالم نے پیش کی، اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ […]

 0  3
پاک بھارت میچ کے دوران ٹنڈولکر نے فخر عالم سے کیا کہا؟

ٹی20 ورلڈ کپ 2024میں پاکستان نے بھارت سے جیتا ہوا میچ ہار کر پوری قوم کو مایوس کیا، اتنے کم اسکور پر بھارتی شائقین بھی اپنی ٹیم کی فتح کے حوالے سے ناامید تھے۔

اس ایک مثال ٹی وی اداکار اور میزبان فخر عالم نے پیش کی، اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پُرجوش میں فخر عالم جو اس وقت اسٹیڈیم میں موجود تھے نے ایک واقعہ بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 جون کے میچ میں بھارت کی اننگ ختم ہوئی تو ہمارے ساتھ یوراج سنگھ اور سچن ٹنڈولکر بھی بیٹھے ہوئے تھے ٹنڈولکر اور یووراج ہمارے کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، ٹنڈولکر نے ہمیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میچ تو انڈیا کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

لیکن پھر ایسا ہوا جس کی ہمیں بھی امید نہیں تھی اور پاکستانی کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین واپس جاتے ہوئے نظر آئے۔

فخر عالم نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے کیلئے ہراوور میں 6رنز چاہیے تھے، کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم روایتی کرکٹ کھیلتی ہے،6رنز کی اوسط سے زیادہ اور کیا چاہیے تھا؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو درست کرنے کی ضرورت ہے، ایسا لگ رہا تھا ہم پتہ نہیں کیوں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے گئے ہوئے تھے۔

پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے طنزاً کہا کہ سچن ٹنڈولکر بے شک بہت بڑے کھلاڑی ہیں لیکن ہمارے 11لڑکوں نے انہیں بھی غلط ثابت کردیا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 9 جون کو ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا ایسا مقابلہ رہا جو انتہائی لو اسکورنگ تھا اور پاکستان نے یہ جیتا ہوا میچ خود طشتری میں رکھ کر بھارت کو پیش کیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19اوورز میں 119رنز بنائے اور آل آؤٹ ہوگئے جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 113رنز ہی بنا پائی اس طرح قومی ٹیم چھ رنز سے یہ میچ ہاری۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow