پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز آج سے شروع ہوگی

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوجائے گا۔ قومی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے گی جبکہ بلے بازی کا انحصار بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، سعود شکیل، عبداللّٰہ شفیق اور سلمان علی آغا پر ہوگا۔ پاکستان ٹیم […]

 0  0

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوجائے گا۔

قومی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے گی جبکہ بلے بازی کا انحصار بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، سعود شکیل، عبداللّٰہ شفیق اور سلمان علی آغا پر ہوگا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور فتح سے ہمکنار ہو۔

شان مسعود نے کہا کہ ہمارے پاس کرکٹرز کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جو اچھی کارکردگی کیلئے بے چین ہے، ہمارے بولرز میں 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت موجود ہے۔

دوسری جانب بنگلادیش ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو کا کہنا ہے کہ سیریز بہت اہم ہے۔جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

پاکستان پلیئنگ الیون میں پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔

شاہد آفریدی کو ’بوم بوم‘ کا لقب کس نے دیا تھا؟

بنگلا دیش اسکواڈ نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن پر مشتمل ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow