جینیفر لوپیز نے طلاق مانگ لی، وجہ کیا بنی؟
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد بین ایفلیک سے طلاق مانگ لی، اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ جنیفر لوپیز نے طلاق کے کاغذات لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔ یاد رہے […]
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد بین ایفلیک سے طلاق مانگ لی، اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ جنیفر لوپیز نے طلاق کے کاغذات لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ جوڑا جولائی 2022 میں لاس ویگس میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا، ہالی وڈ کی یہ مشہور جوڑی 2000 کی دہائی میں ”بینیفر“ کے نام سے مشہور ہوئی تھی۔
سحر خان نے ہراسانی کے واقعات سے پریشان ہوکر اہم قدم اٹھا لیا
اداکارہ کی تین شادیاں اس سے قبل طلاق پر ختم ہو چکی ہیں۔ اداکارہ کی طرح بین ایفلیک کی بھی ایک شادی 2018 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟