پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتنے والی بہنوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
لاہور: ایشین پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 15 گولڈ میڈلز جیتنے والی تین بہنوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سہیل سسٹرز کا عزیز و اقارب، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے عہدیداران سمیت ودیگر نے شاندار […]
لاہور: ایشین پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 15 گولڈ میڈلز جیتنے والی تین بہنوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سہیل سسٹرز کا عزیز و اقارب، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے عہدیداران سمیت ودیگر نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے، تینوں پاور لفٹر بہنوں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں 15 گولڈ میڈل حاصل کیے۔
ٹوئنکل سہیل نے 84 کلو گرام کیٹیگری میں پانچ سونے کے تمغے اپنے نام کیے، دوسری دو بہنوں سیبل اور ویروینکا نے بھی پانچ، پانچ گولڈ میڈل جیتے، سیبل سہیل 52 اور ویرونیکا سہیل نے 57 کلو کیٹگری میں حصہ لیا۔
سہیل سسٹرز کی شاندار کامیابی پر پاورلفنٹگ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک کا کہنا تھا کہ تینوں بہنوں نے اسکاٹ، بینچ، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔
دوسری جانب ٹوئنکل نے اپنے میڈل شہید محترمہ بینظٰر بھٹو کے نام کیے جبکہ ویرونیکا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سیبل نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام میڈل کیے۔
چیمپئن بہنوں نے کامن ویلتھ گیمز کو اگلا ہدف قرار دیا اور حکومت سے مکمل فنڈز جاری کرنے کی اپیل بھی کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟