’پاسپورٹ بنوانے گیا تو قطار میں کھڑی خواتین نے نواز الدین صدیقی سمجھ لیا‘

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے انہیں خواتین نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سمجھ لیا تھا۔ اداکارہ سلیم معراج نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کیریئر اور نواز الدین صدیقی سے اپنا موازنہ کیے جانے پر اظہار خیال کیا۔ […]

 0  1
’پاسپورٹ بنوانے گیا تو قطار میں کھڑی خواتین نے نواز الدین صدیقی سمجھ لیا‘

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے انہیں خواتین نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سمجھ لیا تھا۔

اداکارہ سلیم معراج نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کیریئر اور نواز الدین صدیقی سے اپنا موازنہ کیے جانے پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پتا نہیں مجھے سمجھ نہیں آتا کہ نواز الدین صدیقی سے میرا موازنہ ہے یا نہیں، وجے راز، عرفان خان مرحوم اور بے تحاشہ اداکار ہیں ان سے موازنہ نہیں کیا جاتا۔

سلیم معراج کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اداکار کا میتھڈ ایک جیسا ہوتا ہے، جب میں پاسپورٹ بنوانے گیا لائن میں لگا تھا اس زمانے میں پاکستان میں بجرنگی بھائی جان فلم لگی تھی، وہ مجھے کہنے لگی کہ دیکھ لو یہ رات کو فلم میں تھا ناں نواز الدین صدیقی وہ ہے۔

اداکار نے کہا وہ سلیم معراج کو نہیں پہچان رہی تھیں وہ کہہ رہی تھیں کہ نواز الدین صدیقی کھڑا ہے۔

سلیم معراج نے کہا کہ نوازالدین صدیقی بہت اچھے اداکار ہیں لیکن انہیں برا لگتا ہے جب ان کا موازنہ بالی ووڈ اداکار سے کیا جاتا ہے اور انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سے متعدد پروگرامات اور جگہوں پر 200 بار یہی سوال کیا جا چکا ہے اور نوازالدین صدیقی سے متعلق پوچھا جاتا ہے، جس پر انہیں اچھا نہیں لگتا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow