اتنے پیسے نہیں کہ اپنی پسند کی کار لے سکوں، راجکمار راؤ
بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے کہا ہے کہ میں اتنا امیر نہیں ہوں جتنا کہ لوگ مجھے سمجھتے ہیں اتنے پیسے نہیں کہ اپنی پسند کی کار لے سکوں۔ راجکمار راؤ کی فلم ’استری 2‘ نے حال ہی میں ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا، […]
بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے کہا ہے کہ میں اتنا امیر نہیں ہوں جتنا کہ لوگ مجھے سمجھتے ہیں اتنے پیسے نہیں کہ اپنی پسند کی کار لے سکوں۔
راجکمار راؤ کی فلم ’استری 2‘ نے حال ہی میں ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا، فلم نے صرف بھارت میں 600 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
وہ اداکار جس کی فلم نے 600 کروڑ روپے سے زائد کمائے اس کا کہنا ہے کہ میرے پاس 100 کروڑ روپے کا بھی بیلنس نہیں ہے۔
ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے راجکمار راؤ نے کہا کہ سچ کہوں تو میرے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے جتنا لوگوں کو لگتا ہوگا کہ یہ تو 100 کروڑ روپے کا مالک ہے، میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔
راجکمار راؤ نے کہا کہ میں نے گھر لیا ہوا ہے جس کی ای ایم آئی چل رہی ہے، پیسے تو میرے پاس ہیں مگر اتنے بھی نہیں ہیں کہ میں کسی شوروم میں جاؤں اور پوچھوں یہ کار کتنے کی ہے اور وہ اس کی قیمت 6 کروڑ روپے بتائے اور میں لے لوں۔
انھوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ کسی شوروم میں جارکر اپنی پسند کی 6 کروڑ روپے کی کار بلا چوں و چراں خرید سکتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ 50 لاکھ کی کار خریدتے وقت بھی بھاؤ تاؤ کریں گے مگر ہاں اگر کار 20 لاکھ کی ہوگی تو ہو فوراً اسے خرید لیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟