ٹورمامنٹ جیتنے آئے ہیں،کوشش ہوگی ہر میچ جیتیں، محمد عامر
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئی سی سی کاایونٹ کھیلنا ایک چیلنج ہوتاہے، ٹورمامنٹ جیتنے آئے ہیں،کوشش ہوگی ہر میچ میں کامیابی حاصل کریں۔ ڈیلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمدعامرکا کہنا تھا کہچیلنج قبول کرتے ہوئے اچھاکھیلنے کی کوشش کریں گے، ہرطرح کی صورتحال کیلیے ہمیشہ […]
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئی سی سی کاایونٹ کھیلنا ایک چیلنج ہوتاہے، ٹورمامنٹ جیتنے آئے ہیں،کوشش ہوگی ہر میچ میں کامیابی حاصل کریں۔
ڈیلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمدعامرکا کہنا تھا کہچیلنج قبول کرتے ہوئے اچھاکھیلنے کی کوشش کریں گے، ہرطرح کی صورتحال کیلیے ہمیشہ تیارہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے،ہم نے اچھی پریکٹس کی ہے،جس کھلاڑی نے پرفارم کیاہوتاہے اس کی صلاحیت پر شک نہیں ہوناچاہیے۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اعظم خان جس طرح کے کھلاڑی ہیں اکیلے میچ جتواسکتے ہیں، ہمیشہ سے مانتا ہوں بطورسینئرکھلاڑی آپ کواپنا رول قبول کرنا پڑتا ہے۔
فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ بتانہیں سکتالیکن ہمارے پلان تیارہیں،حارث،شاہین اورنسیم گزشتہ 4سال سے عمدہ پرفارم کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج پاکستان آج بروز جمعرات امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا۔
آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کو مہم شروع کرنے سے پہلے دھچکا لگ گیا۔
آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے، امریکی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بتا دیا کہ اس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کا عمان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟