قومی ٹیم کا ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن
پاکستان آج بروز جمعرات امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل بھرپورپریکٹس سیشن میں حصہ لیا، قومی کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین […]
پاکستان آج بروز جمعرات امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل بھرپورپریکٹس سیشن میں حصہ لیا، قومی کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔
آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کے مقابلے میں امریکی ٹیم کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بتا دیا کہ اس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈیلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کاایونٹ کھیلنا ایک چیلنج ہوتاہے، ٹورمامنٹ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوگی ہر میچ میں کامیابی حاصل کریں۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا تھا کہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہر طرح کی صورتحال کیلیے ہمیشہ تیار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے،ہم نے اچھی پریکٹس کی ہے، جس کھلاڑی نے پرفارم کیا ہوتا ہے اس کی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کا عمان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اعظم خان جس طرح کے کھلاڑی ہیں اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں، ہمیشہ سے مانتا ہوں بطور سینئر کھلاڑی آپ کواپنا رول قبول کرنا پڑتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟