ویڈیو : طیارے میں خاتون کی ورزش، مسافر حیران و پریشان

میکسیکو کی مشہور اداکارہ اور فٹنس انسٹرکٹر نے دوران پرواز ایسی حرکت کی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فٹنس انسٹرکٹر باربرا دی ریگل کے انسٹاگرام پر 90 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، نے ایک طویل پرواز کے دوران آرام کرنے کے بجائے جہاز کی درمیانی گزرگاہ کو جم میں تبدیل […]

 0  0

میکسیکو کی مشہور اداکارہ اور فٹنس انسٹرکٹر نے دوران پرواز ایسی حرکت کی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

فٹنس انسٹرکٹر باربرا دی ریگل کے انسٹاگرام پر 90 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، نے ایک طویل پرواز کے دوران آرام کرنے کے بجائے جہاز کی درمیانی گزرگاہ کو جم میں تبدیل کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ اور فٹنس انسٹرکٹر باربرا دی ریگل کی طیارے میں سفر کے دوران ورزش کرنے کی ویڈیو پر صارفین نے ان کی اس حرکت پر طنز و تنقید کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک طیارے کو شدید ہچکولوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ ہچکولے موسم کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک فٹنس انفلوئنسر کی عجیب و غریب حرکت کی وجہ سے تھے، جس نے باقی مسافروں کو حیران اور پریشان کر دیا۔

ایک مسافر نے یہ منظر ریکارڈ کر کے آن لائن پوسٹ کر دیا جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

باربرا نے بغیر کسی جھجک کے مسافروں کے گزرنے کی تنگ جگہ کو مزید محدود کر دیا اور اپنی ورزش شروع کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پہلے اس راستے پر دوڑتی ہیں اور پھر جمپنگ بھی کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے انہیں "سال کی سب سے بڑی بے وقوف” کا خطاب دے ڈالا جبکہ کچھ لوگوں نے تو ان پر ورزش کی لت کا الزام بھی لگا دیا۔

باربرا نے اس تنقید کو خاموشی سے قبول کرنے کے بجائے انسٹاگرام پر اپنا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 35 گھنٹے کی پرواز کے دوران وہ صرف تھرومبوسس اور خون کے جمنے سے بچنے کے لیے یہ سب کر رہی تھیں کیونکہ خون کی گردش کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ !

ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 35 گھنٹوں کے سفر کے بعد جسمانی تھکن دور کرنے کے لیے ورزش کر رہی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow