عجیب و غریب مخلوق کے قدموں کے نشان دیکھ کر لوگ خوفزدہ

برطانیہ کے سیاحتی مقام پر عجیب و غریب مخلوق کے قدموں کے نشان دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر واٹکومب میں سیاحت پر گئے کچھ لوگوں کے گروپ عجیب و غریب مخلوق کے قدموں کے نشانات دیکھ کر حیران رہ گئے۔ گروپ میڈن کومب، ڈیوب کے […]

 0  4
عجیب و غریب مخلوق کے قدموں کے نشان دیکھ کر لوگ خوفزدہ

برطانیہ کے سیاحتی مقام پر عجیب و غریب مخلوق کے قدموں کے نشان دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر واٹکومب میں سیاحت پر گئے کچھ لوگوں کے گروپ عجیب و غریب مخلوق کے قدموں کے نشانات دیکھ کر حیران رہ گئے۔

گروپ میڈن کومب، ڈیوب کے قریب جارہا تھا کہ انہیں ایک نشان ملا جسے دیکھ کر انہیں احساس ہوا کہ یہ کوئی بہت بڑے پاؤں کا نشان ہوسکتا ہے۔

قدموں کے نشان

رپورٹ کے مطابق گروپ کا کہنا ہے کہ قریبی جنگلوں سے مزید پاؤں کے بڑے بڑے نشانات ملے ہیں۔

گروپ نے انکشاف کیا کہ فی فٹ پرنٹ تقریباً 20 میٹر تک ساحل کے راستے پر چلتے ہوئے نظر آئے ہیں اور پھر لکڑی سے ڈھکے ہوئے علاقے میں واپس غائب ہوگئے۔

ایک شخص نے بتایا کہ پاؤں کے یہ نشانات بہت بڑے تھے، اس نے بتایا کہ میرے پاؤں کا سائز 11 انچ ہے اور یہ نشانات اس سے تقریباً دو گنا زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں بڑے پاؤں کے نشانات نظر آنے کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں اور عینی شاہدین کا بتانا تھا کہ انہوں نے انتہائی بڑے پاؤں کے نشانات کو دیکھا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow