ویرات کوہلی کا نیا پرتعیش گھر کہاں اور کیسا ہے؟ ویڈیو دیکھیں
ویرات کوہلی جن کی فیملی سمیت لندن منتقل ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ایسے میں انہوں نے اپنے نئے پرتعیش بنگلے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹا گرام پر اپنے نئے عالیشان اور پرتعیش گھر کی مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ گھر کو دیکھتے […]
ویرات کوہلی جن کی فیملی سمیت لندن منتقل ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ایسے میں انہوں نے اپنے نئے پرتعیش بنگلے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹا گرام پر اپنے نئے عالیشان اور پرتعیش گھر کی مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ گھر کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو میں اس خوبصورت بنگلے کی شاندار انٹریئر ڈیزائننگ کو دیکھ کر صاحب خانہ کے ذوق کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اس گھر میں ایک خوبصورت سوئمنگ پول بھی بنایا گیا ہے۔
ویرات کوہلی نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’علی باغ میں میرے گھر کو بنانے کا سفر بہت شاندار رہا اور اس کو مکمل ہوتے دیکھ کر بہت عاجز محسوس کر رہا ہوں۔
وہ مزید لکھتے ہیں کہ اواس کی پوری ٹیم کا یہ گھر بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس گھر میں اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بے تاب ہوں۔
بھارت کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بنانے والے ویرات نے اس گھر کو بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں وہ اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھ سکتے ہیں اور یہاں چھٹی منانے کے لیے تمام آسائشیں موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت پُرسکون اور شاندار گھر ہے۔ اس جگہ آ کر آپ سکون محسوس کرتے ہیں اور کسی چیز کی فکر نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
ویرات کوہلی کے ورلڈ کپ ٹرافی کا جشن منانے کے فوری بعد اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن جانے کے بعد یہ افواہیں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں کہ وہ مستقل طور پر لندن منتقل ہونے والے ہیں۔
تاہم کرکٹر یا ان کی اداکارہ اہلیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردیدی بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟