یوراج سنگھ انصاف کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے؟

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز یوراج سنگھ نے انصاف کے حصول کے لئے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے یوراج سنگھ کی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے خلاف فلیٹ دینے میں تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات کی سماعت کرتے […]

 0  2
یوراج سنگھ انصاف کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے؟

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز یوراج سنگھ نے انصاف کے حصول کے لئے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے یوراج سنگھ کی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے خلاف فلیٹ دینے میں تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات کی سماعت کرتے ہوئے مذکورہ کمپنی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے اپنی درخواست میں اپنے اور بلڈر کے درمیان معاملہ طے کرنے کے لیے ثالث کی تقرری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق یوراج سنگھ نے دہلی میں 2021 میں تقریباً 14 کروڑ 10 لاکھ روپے میں بلڈر ایٹولائٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے فلیٹ بُک کرایا تھا۔

یوراج سنگھ کو بلڈر نے نومبر 2023 میں فلیٹ کا قبضہ لیٹر دیا لیکن جب یوراج سنگھ فلیٹ دیکھنے گئے تو اس فلیٹ کا معیار انتہائی غیر معیاری تھا۔

درخواست کے مطابق فلیٹ کی تعمیر میں بلڈر نے غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا، فلیٹ کی فرنشننگ، لائٹنگ اور فنشنگ ناقص معیار کی ہے۔ اس کے علاوہ بلڈر نے طے شدہ وقت کے مطابق فلیٹ تاخیر سے حوالے کیا۔

جس کے باعث یوراج سنگھ نے فلیٹ کے حوالے کرنے میں تاخیر اور اس کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

پرائیویٹ حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ بلڈر نے اپنی برانڈ ویلیو کا غلط استعمال کیا ہے اور بلڈر نے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ تاہم ابھی تک اس معاملے میں بلڈر یا کمپنی کی جانب سے جواب آنا باقی ہے۔

بلڈر اور یووراج سنگھ کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا اس کے مطابق کرکٹر کو بلڈر کے پروجیکٹ کو پروموٹ کرنا تھا۔

بابر اعظم کو بہت چانس مل چکے اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔، شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

معاہدے کے مطابق یہ پروموشن نومبر 2023 کے بعد نہیں ہونی تھی لیکن بلڈر نے اس سلسلے کو جاری رکھا، معاہدے کے ختم ہونے کے باوجود بلڈر نے بل بورڈز، پروجیکٹ سائٹس، سوشل میڈیا اور مختلف مضامین میں یوراج سنگھ کی تصاویر کا استعمال کرنا جاری رکھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow