والد یش جوہر کو بھارتی انڈسٹری نے بےعزت کیا! کرن جوہر کا انکشاف

معروف فلمساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو ماضی میں بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے بے عزت کیا گیا تھا۔ کامیڈین ذاکر خان کے نئے شو آپ کا اپنا ذاکر کی پہلی قسط میں کرن جوہر نے شرکت کی اور اپنے مرحوم والد یش جوہر کے بارے میں بات […]

 0  2

معروف فلمساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو ماضی میں بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے بے عزت کیا گیا تھا۔

کامیڈین ذاکر خان کے نئے شو آپ کا اپنا ذاکر کی پہلی قسط میں کرن جوہر نے شرکت کی اور اپنے مرحوم والد یش جوہر کے بارے میں بات کی، کرن نے بتایا کہ کس طرح انھوں نے اپنے والد کو بطور پروڈیوسر جدوجہد کرتے دیکھا ہے اور یہ بھی کہ کس طرح انڈسٹری میں ان کی بے عزتی کی گئی۔

کرن جوہر نے ایک خاص واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کے پریمیئرز کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن انھیں وہاں پیچھے کی اور غیر معیاری نشستیں دی گئی تھیں۔

اس وقت میرے والد نے کہا کہ وہ نہیں جائیں گے لیکن مجھے کہا کہ تم چلے جاؤ، میں نے ان کی آنکھوں میں وہ درد دیکھا تھا، وہ محسوس کررہے تھے کہ جب انکی عزت نہیں دی جاسکتی تھی تو انھیں کیوں مدعو کیا گیا۔

کرن جوہر نے کہا کہ ناکامی نگلنے کےلیے ایک کڑوی گولی کی طرح ہے، جب فلمیں فلاپ ہوجاتی ہیں تو آپ کی ناکامی کا اعلان پرزور انداز میں کیا جاتا ہے اور انھیں اس مرحلے سے گزرتے ہوئے دیکھنا مشکل تھا۔

بھارتی فلمساز نے کہا کہ وہ اتنی جلدی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے کہ انھوں نے میرے سفر کے صرف 5سے 6 سال دیکھے، مجھے افسوس ہے کہ میری زندگی کے بہترین مرحلے میں وہ میرے ساتھ نہیں ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow