نورا فتحی نے معافی مانگ لی
بالی ووڈ کی نامور ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے فیمینزم سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ڈانسر نے ’دی بمبئی جرنی‘ کو حالیہ انٹرویو کے دوران فیمینزم سے متعلق ماضی میں دیئے گئے ایک بیان پر معذرت کرلی ہے۔ اداکارہ و ڈانسر نے […]
بالی ووڈ کی نامور ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے فیمینزم سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ڈانسر نے ’دی بمبئی جرنی‘ کو حالیہ انٹرویو کے دوران فیمینزم سے متعلق ماضی میں دیئے گئے ایک بیان پر معذرت کرلی ہے۔
اداکارہ و ڈانسر نے کہا کہ میرے بیانیئے سے لوگوں کو تکلیف ہوئی جس پر میں معذرت خواہ ہوں، میرا یہ مقصد نہیں تھا بلکہ میں تو چاہتی ہوں کہ جو کچھ آج مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو، لوگوں نے اسے غلط سمجھا۔
اداکارہ نورا نے کہا کہ میرے نظرئیے کے مطابق روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، دونوں مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہئے اور انہیں معاشرے کا ایک قابل فرد بنانا چاہیے۔
یاد رہے کہ نورا فتحی نے ماضی میں فیمینزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیمینزم کے نام پر جس نظریے کو معاشرے میں عام کیا جا رہا ہے وہ قدرت کے نظام اور ہماری روایتی خاندانی اقدار کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ نورا فتحی کو بالی ووڈ میں بریک فلم ’راکی‘ ہینڈسم کے گیت ’راک دا پارٹی‘ میں ڈانس کے بعد ملا، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے بھارت میں سب سے مشہور رقاصہ بن گئیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟