نوجوان کا گاڑی سے لٹک کر جان لیوا اسٹنٹ، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے نوجوان جان لیوا کرتب دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں کار میں موجود نوجوانوں کو خطرناک اسٹنٹ دکھاتے ہوئے دیکھا گیا مذکورہ ویڈیو کو 90 ملین ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر […]

 0  5
نوجوان کا گاڑی سے لٹک کر جان لیوا اسٹنٹ، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے نوجوان جان لیوا کرتب دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں کار میں موجود نوجوانوں کو خطرناک اسٹنٹ دکھاتے ہوئے دیکھا گیا مذکورہ ویڈیو کو 90 ملین ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سومت دوبے نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’بھائی کو سوتے ہوئے جانا تھا۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان گاڑی کے دروازے پر لٹکا ہوا ہے اور اس نے خود کو پلاسٹک سے باندھا ہوا ہے۔

نوجوان اسٹنٹ کے دوران بلا کسی خوف و خطر کے مسکرا بھی رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو ایک ہفتے میں 90 ملین ویوز حاصل ہوچکے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ویڈیو پر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ کے دوران کئی نوجوان قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow