مہوش حیات کی سنجے دت کے ساتھ سیلفی وائرل
پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات کی بھارتی سپر اسٹار سنجے دت کے ساتھ سیلفی وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے سنجے دت کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے دونوں ملکوں کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ مہوش حیات اور سنجے دت کی تصویر پر مداحوں نے […]
پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات کی بھارتی سپر اسٹار سنجے دت کے ساتھ سیلفی وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے سنجے دت کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے دونوں ملکوں کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
مہوش حیات اور سنجے دت کی تصویر پر مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کہ دونوں کسی ممکنہ پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔
اداکاروں کی جانب سے کسی نئے پروجیکٹ کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی لیکن مداح اس سے متعلق پرامید ہیں۔
اس کے علاوہ نئے سال کے موقع پر بھارتی اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ اداکارہ عروہ حسین کی تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جو دبئی میں لی گئی تھی۔
عروہ حسین اور کریتی سینن کی تصویر کو بھی مداحوں نے پسند کیا تھا۔
واضح رہے کہ مہوش حیات آج اپنی 37ویں سالگرہ منارہی ہیں، انہوں نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی۔
اداکارہ نے فنی کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا پھر ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مہوش حیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے 2019 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟