شوبز شخصیات کی ارشد ندیم کو مبارکباد، قومی ہیرو قرار دے دیا
پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پاکستان کے روشن کے ستارے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ جیولین ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت کر نہ صرف تاریخ رقم کردی بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ View this post on […]
پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پاکستان کے روشن کے ستارے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔
جیولین ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت کر نہ صرف تاریخ رقم کردی بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
جیولین تھرو کا کھیل پاکستان میں غیر مقبول ہونے کے باوجود جہاں پوری قوم ارشد ندیم کے مقابلے کی منتظر تھیں وہیں رات گئے تک بہت سی شوبز شخصیات بھی اس پر نظریں جمائے بیٹھی تھیں۔
ارشد ندیم کی تاریخی جیت کے بعد پاکستان شوبز کے متعدد اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی ایتھلیٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ہمایوں سعید نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے اپنی لگن سے نام روشن کیادوسری جانب انہوں نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماشا اللہ کیا کارکردگی ہے، انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ سب سے بہترین ہیں۔
مہوش حیات جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خوشی سے رو پڑیں ساتھ ہی احسن خان کا کہنا تھا بڑے دنوں بعد ایسی خبر ملی ہے کہ خوشی کے آنسو آگئے۔
ماہرہ خان نے اپنی اسٹوری میں شیئر کیا کہ ’اف کیا تھرو تھی، ہاں سر ریکارڈ توڑ دیا، ساتھ ہی انہوں نے ارشد کو پاکستان کا ہیرو بھی قرار دیا‘۔
معروف اداکار عدنان صدیقی پاکستان کے لیے ایک بہترین فتح، ارشد ندیم ہمیں آپ پر بے انتہا فخر ہے، آپ نے ہمارا طویل انتظار ناقبل یقین انداز میں ختم کیا ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے لیے گولڈ میڈل، تاریخ بنادی گئی، نیا اولمپک ریکارڈ، ارشد ندیم یو بیوٹی، قوم کے ہیرو‘۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟