سوناکشی، ظہیر کی اپنی شادی پر ’چھیا چھیا‘ گانے پر ڈانس کرنیکی ویڈیو وائرل
عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی بھی اپنی شادی پر آئیکونک گانے ’چھیا چھیا‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان اور ملائکہ اروڑا کا مشہور گانا ’چھیا چھیا‘ اب بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے اپنی شادی کا جشن منانے […]
عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی بھی اپنی شادی پر آئیکونک گانے ’چھیا چھیا‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان اور ملائکہ اروڑا کا مشہور گانا ’چھیا چھیا‘ اب بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے اپنی شادی کا جشن منانے کے لیے ایک مقبول گانا بن چکا ہے، نئے شادی شدہ جوڑے سوناکشی اور ظہیر نے بھی ’چھیا چھیا‘ پر عمدہ ڈانس کرکے اپنی شادی کی رات خوب رنگ جمایا۔
رنبیر اور عالیہ کی طرح سوناکشی اور ظہیر میں بھی اس گانے پر پرفارم کرتے ہوئے بہت پیار نظر آیا، سرخ رنگ کی ساڑھی میں جہاں دلہن سناکشی بہت خوبصورت لگ رہی تھی، وہیں دولہا ظہیر بھی سفید شیروانی میں کافی اچھے لگ رہے تھے۔
خیال رہے کہ بالی وڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال بالآخر 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
دونوں نے ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی، تقریب کے فوراً بعد انھوں نے ایک ساتھ انسٹاگرام پر یادگار لمحات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
خوشی کے موقع پر نوبیاہتے جوڑے نے منفی تبصرے اور تنقید سے بچنے کیلیے انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیشن بند کردیا تھا، دونوں نے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اپنے دوستوں کیلیے بھی تقریب کا اہتمام کیا۔
خیال رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟