زارا نور نے بیٹی کا نام ’نورِ جہاں‘ رکھنے کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بیٹی کا نام ’نورِ جہاں‘ رکھنے کی وجہ بتادی۔ اداکارہ زارا نور عباس نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا انتقال ہوا، اس […]

 0  9
زارا نور نے بیٹی کا نام ’نورِ جہاں‘ رکھنے کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بیٹی کا نام ’نورِ جہاں‘ رکھنے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ زارا نور عباس نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا انتقال ہوا، اس کا نام ’اورنگزیب‘ رکھنا تھا، اداکارہ نے کہا کہ مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی دو بہنیں تھیں جہاں آرا اور نور جہاں وہاں سے مجھے یہ نام بہت پسند آیا تھا۔

زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ میرے سُسر نے کہا کہ نور جہاں نہیں نورِ جہاں نام رکھو، ان کو ملکہ ترنم نور جہاں یاد آگئی تھیں۔

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی شوہر اسد صدیقی نے انہیں تاج محل بنا کر دینے کا وعدہ کیا تھا؟ زارا نور نے کہا کہ جہاں تک محل کی بات ہے میں جس ماحول میں رہ رہی ہوں وہ میرے لیے محل ہی ہے۔

واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا نور عباس 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش رواں سال مارچ میں ہوئی جس نام انہوں نے نور جہاں رکھا۔

یاد رہے کہ شادی کے چند سال بعد اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث زارا کا ایک حمل ضائع ہوا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow