نینتھارا کے ساتھ دیکھ کر میرا کتے سے موازنہ کیا گیا، شوہر کا انکشاف
ساؤتھ سپراسٹار نینتھارا کے شوہر وگنیش شیون نے انکشاف کیا ہے کہ عوامی مقامات پر انھیں اہلیہ کے ساتھ دیکھ کر ان کا موازنہ کتے سے کیا گیا۔ ڈائریکٹر وگنیش شیون نے اداکارہ نینتھارا کے ساتھ ڈیٹنگ پر ملنے والے عوامی ردعمل کے بارے میں بات کی ہے، نینتھارا: بییونڈ دی فیری ٹیل آن نیٹ […]
ساؤتھ سپراسٹار نینتھارا کے شوہر وگنیش شیون نے انکشاف کیا ہے کہ عوامی مقامات پر انھیں اہلیہ کے ساتھ دیکھ کر ان کا موازنہ کتے سے کیا گیا۔
ڈائریکٹر وگنیش شیون نے اداکارہ نینتھارا کے ساتھ ڈیٹنگ پر ملنے والے عوامی ردعمل کے بارے میں بات کی ہے، نینتھارا: بییونڈ دی فیری ٹیل آن نیٹ فلکس میں، ڈائریکٹر اپنے لیے بنائے جانے والے جارحانہ میم پر بات کی لوگ ان کی جوڑی کا موازنہ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے طور پر کرتے تھے۔
وگنیش نے دستاویزی فلم میں بتایا کہ جب ان کے اور نینتھارا کے تعلقات منظر عام پر آئے تو وہ ان کے تعلقات کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں سے واقف تھے۔
انھوں نے کہا کہ پہلا مشہور میم جو سامنے آیا وہ تھا، اگر کوئی حسینہ کسی حیوان (بیسٹ) کا انتخاب کرتی ہے تو پھر اسے کوئی نہیں روک سکتا، میرا موازنہ کتے سے بھی کیا گیا۔
نینتھارا کے شوہر نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ایک میم میں کہا گیا کہ ناگور بریانی کتے کو پیش کی جا رہی ہے، اس میم میں ہم دونوں کی تصویریں موجود تھیں۔”
اس کے بعد انھوں نے سوال کیا کہ نینتھارا سے ملنے میں کیا غلط تھا، انھوں نے مزید کہا کہ ’کوئی دیو یا حیوان (بیسٹ) خوبصورت حسینہ سے کیوں محبت نہیں کر سکتا؟
اگر خوبصورتی جانور کا انتخاب کرتی ہے تو کیا غلط ہے؟ زندگی اتنی غیر یقینی ہے کہ ایک بس کنڈکٹر سپر اسٹار (رجنی کانت) بن سکتا ہے۔ زندگی میں کسی خاص مقام تک پہنچنا اتنی آسانی سے ممکن نہیں ہوتا۔
نینتھارا نے اعتراف کیا کہ وہ کبھی کبھی خود کو بہت مجرم محسوس کرتی ہیں کہ اگر میں اس کی زندگی کا حصہ نہ ہوتی تو شاید اس کی زندگی کچھ زیادہ ہی آسان اور شاید زیادہ خوش اور بہتر ہوتی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟