مکمل سورج گرہن پر دنیا میں ہونیوالے کچھ انوکھے اور دلچسپ واقعات
امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل سورج گرہن ہوا اور دن رات میں تبدیل ہوگیا اس موقع پر کچھ منفرد انوکھے واقعات بھی رونما ہوئے۔ گزشتہ روز امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل سورج گرہن ہوا اور دن رات میں تبدیل ہوگیا۔ یہ امریکا میں ایک سو سال بعد مکمل سورج گرہن تھا جب کہ […]
امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل سورج گرہن ہوا اور دن رات میں تبدیل ہوگیا اس موقع پر کچھ منفرد انوکھے واقعات بھی رونما ہوئے۔
گزشتہ روز امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل سورج گرہن ہوا اور دن رات میں تبدیل ہوگیا۔ یہ امریکا میں ایک سو سال بعد مکمل سورج گرہن تھا جب کہ اگلا مکمل سورج گرہن 120 سال بعد اگلی صدی میں دیکھا جا سکے گا۔
سورج گرہن کا نظاہر کرنے کے لیے جہاں لوگوں نے منفرد طریقے اپنائے تو وہیں کچھ غیر معمولی انوکھے واقعات بھی ہوئے اور کسی نے اس موقع پر نئی زندگی شروع کرنے کے لیے عہد وپیماں کیے۔
امریکی شہر آسٹن سے ڈیٹرائٹ جانے والی پرواز کے مسافروں نے تاریخی منظر دیکھا اور 30 ہزار فٹ کی بلندی سے سورج گرہن کا دلفریب نظارہ کیا۔
ایک امریکی نے تو اس موقع پر اپنی نئی زندگی کی شروعات کے لیے نیک شگون تصور کرتے ہوئے اپنی محبوبہ کو پروپوز کر دیا جب کہ ایک جوڑے نے اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے منگنی کر لی۔
سورج گرہن کے موقع پر نیاگرا فالز پر مختلف ایونٹس دیکھنے کو ملے۔ سورج کا روپ دھارے درجنوں افراد نیاگرا آبشار پر جمع ہو گئے۔ 309 افراد نے دو سال قبل چین میں قائم ہونے والا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟